تریپو لی 28 جنوری ( ایجنسیز) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 5 غیر ملکیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق 3 حملہ آورنے ہوٹل میں گھس کر اندھادھن فائرنگ شروع کردی جس کے بعد حملہ آور ایک غیر ملکی کو اغوا کرکے ہوٹل کی بالائی منزل پر لے گئے جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیراؤ کے بعد
تینوں حملہ آوروں نے اپنے آپ کو اڑالیا جس کے نتیجے میں مغوی بھی مارا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی بالائی منزل قطر کے سفارت کاروں کے زیر استعمال رہتی ہے لیکن حملے کے وقت کوئی بھی سفارت کار ہوٹل میں موجود نہیں تھا جب کہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کے بعد ان کی لاشیں متعلقہ ممالک کے حوالے کردی جائیں گی۔